ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجرنگ دل لیڈر ہریش شیٹی پر قاتلانہ حملہ :کیا ملزمین پولیس حراست میں ہیں؟

بجرنگ دل لیڈر ہریش شیٹی پر قاتلانہ حملہ :کیا ملزمین پولیس حراست میں ہیں؟

Sun, 30 Sep 2018 22:36:55    S.O. News Service

منگلورو30؍ستمبر ( ایس او نیوز) معتبر ذرائع سے یہ خبر مل رہی کہ بجرنگ دل لیڈر ہریش شیٹی پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے تین ملزمین کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اور یہ تینوں ملزمین گرو پورا کائکمباکے رہنے والے ہیں۔

بجرنگی ہریش شیٹی(38سال) پر جان لیوا حملے کا یہ واقعہ 24ستمبر کو مسجد عائشہ کے قریب پیش آیا تھا۔ دو موٹر بائکس پر آنے والے انجان افراد نے تلواروں سے ہریش پر قاتلانہ حملہ کیا تھا مگر بتایا جاتا ہے کہ نہتّا ہونے کے باوجود ہریش نے حملہ آوروں کا جم کر مقابلہ کیا اور اس دوران اس کے ہاتھ اور پیروں پر زخم آئے۔اس مقابلہ آرائی کے وقت ایک حملہ آور کے ہاتھ تلوار چھوٹ کر گرگئی اورجب سامنے سے ایک بس آتی ہوئی دکھائی دی تو حملہ آور موقع پر سے موڈ بیدری کی جانب فرار ہوگئے ۔ 

مسجد اور اس کے اطراف کی دکانوں میں لگے ہوئے سی سی کیمروں میں حملے کی فوٹیج موجود ہونے کی بات بھی معلوم ہوئی تھی ، مگرپولیس کا کہنا تھا کہ وہ فوٹیج بہت زیادہ دھندلی ہے اس لئے حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے۔اب پتہ چلا ہے کہ پولیس تحقیقات کے دوران جو تفصیلات ملی تھیں اس کی بنیا دپر پولیس نے کئی لوگوں سے تفتیش کی اور اس کے بعد تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


Share: